پیپلزپارٹی نوجوانوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے :سیدحسن مرتضیٰ
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نوجوانوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جسکا چیئرمین بھی نوجوان ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہر سطح پر نوجوانوں کی آواز بلند کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ لاہور میں حسنین انور راجپوت، محمد عدیل خان کموکا اور رانا وقاص تنویر کی ساتھیوں سمیت ملاقات اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حسنین انور راجپوت نمو دیگر ساتھیوں نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی یوتھ ونگ میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر سیکریٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس احسن رضوی اور پیپلز یوتھ کے نائب صدر ذیشان شامی اور حسن اشرف بھٹی بھی موجود تھے۔ نوجوانوں کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نوجوانوں نے اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔دریں اثنا جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ سے پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر صفدر قریشی نے بھی ملاقات کی ۔