• news

پی سی ایم ای اے نے 40ویں عالمی نمائش کی تاریخ تبدیل کردی

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی درخواست پر رواں سال اکتوبر میں پاکستان میں ہونیوالی 40ویں عالمی نمائش کی تاریخ تبدیلی کر دی۔ نئے فیصلے کے مطابق اب ہاتھ سے بنے قالینوں کی نمائش 12سے14اکتوبر کی بجائے 3سے5اکتوبر تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے بتایا کہ عالمی نمائش کے انعقاد کے اعلان کے بعد مختلف ممالک کے خریداروں سے تسلسل کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ اس دوران یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی اکثریت نے عالمی نمائش کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست کی اور اب اتفاق رائے سے نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن