نیپرا نے پھربجلی یونٹ کا اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا : مولانا محمد علی قادری
لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری نے پریس نوٹس میں کہا ایک بار پھر نیپرا نے 3 روپے 33 پثیسے فی یونٹ کا اضافہ کر کے ناتواں عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ آئے روز کے ان اضافوں سے یہی تاثر ملتا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور اور تھرمل کمپنیوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ ایک طرف حکومت عوام کو ہرممکن ریلیف دینے کے اقدامات کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب بجلی‘ گیس اور پانی کے نرخوں میں یہ سوچے بغیر آئے روز اضافے کی منظوری دیئے جا رہی ہے۔ بدترین مہنگائی کے باعث ملک میں 70 فیصد سے زائد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکی ہے۔