چندکام چورعناصر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو للچائی نظروں سے دیکھ رہے ہیں: فلک شیر
میانوالی (نمائندہ نوائے وقت)بزرگ تاجر رہنما چیئرمین تحریک حقوق ضلع میانوالی حاجی فلک شیر عوامی نے اپنے بیان میں کہا کہ چند شر پسند، کام چور، بد نیت، بلیک میلر اور تخریب کار عناصر جو مدر اینڈ جائلڈ ہسپتال کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھ رہے ہیں اور ایک سال سے گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے تھے جنہیں کام کرنے کی عادت نہیں ہے اور اس ہسپتال کے چلنے کی راہ میں رکاوٹ تھے وہ سیکٹری ہیلتھ پنجاب کے وژن کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد کی کام کام صرف کام کی نظم و ضبط سے بھرپور اور ایسے عناصر سے ہسپتال کو پاک کرنے کی پالیسی کی وجہ سے ریزائن کر کے جا رہے ہیں وہ اس ہسپتال کے بند ہونے کا بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔