• news

پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ جمہوری عمل کو سپورٹ کیا:خرم ریاض کاہلوں

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انصاف لائیرز ونگ اوورسیز پاکستانیز (یوکے ) کے رہنما چودھری خرم ریاض کاہلوںایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ جمہوری عمل کو سپورٹ کیا ہے،موجودہ حکمرانوں کی ترجیح سیاسی و معاشی استحکام نہیں بلکہ اپنے جعلی اقتدارکوتحفظ دینا ہے جو عوامی امنگوں کا قتل عام ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کی آواز بن کر ایوانوں نے اندراورباہراپناجمہوری سیاسی کرداراداکیا ہے اورآئندہ بھی اس جمہوری جدوجہد سے دستبردارنہیں ہواجائے گا۔یوم تکبیرکااصل کریڈٹ پاکستانی سائنسدانوں کو جاتا ہے نواز شریف جرات مند لیڈر نہیںبلکہ اس میں ہوا بھر کر کام کروایا جاتا ہے ۔انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی جاری جدوجہد کو سیاسی رنگ دے کر متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے حکمران ریاستی طاقت کے سہارے اس تحریک کو روکنے کے درپہ ہیں مگر پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند اور عزم جواں ہیں ہم اپنی جمہوری جدوجہد کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن