گورنر ہائوس سندھ میں 20ہزار شائقین کیلئے بڑی سکرین کا انتظام
لاہور(سپورٹس رپورٹر)گورنر ہائوس سندھ میں 20 ہزار شائقین کیلئے بڑی سکرین پر پاکستان ‘بھارت میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہریوں کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام ہے۔گورنر ہائوس میں میچ دکھانے کیلئے 3بڑی سکرینیں لگادی گئی ہیں جبکہ 5ہزار جھنڈے بھی تیار کئے گئے۔