• news

اعظم خان گوجرانوالہ اکھاڑے میں ٹریننگ کریں‘ مکمل فٹ کر دینگے: انعام بٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ریسلر رستمِ پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنے کا دعویٰ کردیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان 3 ماہ گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے۔ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائے گا۔ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے۔ ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن