• news

مقبوضہ کشمیر : 2025کنال سے زائد اراضی بھارتی صنعتکاروں کو منتقل 2حریت پسندوں کی جا ئیداد یں ضبط 

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی بھارتی انتظامیہ نے2025 کنال اور 03 مرلہ اراضی  صنعتیں لگانے کے لیے بھارتی  صنعت کاروں کو منتقل کر دی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر کی صدارت میں  مقبوضہ جموں وکشمیر انتظامی کونسل نے بڈگام، اننت ناگ، شوپیاں اور ریاسی کے اضلاع میںصنعتی اسٹیٹس کی ترقی کے لیے 2025 کنال اور 03 مرلہ اراضی کی منتقلی کو منظوری دی۔   بڈگام، اننت ناگ، شوپیاں اور ریاسی کے اضلاع میں رتی  صنعت کار  صنعتیں لگا ئیں گے۔ جبکہ ضلع بارہمولہ میں جلیل احمد راتھر اور ثناء اللہ میر کی 8 کنال اور 4 مرلہ اراضی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے ایڈیشنل سیشن کورٹ، بارہمولہ کے حکم پر 8 کنال اور 4 مرلہ اراضی ضبط کی ہے۔ دوسری جانب ضلع ریاسی میں ہندو یاتویوں کی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں کم از کم 10 یاتری ہلاک ہوئے تھے۔ مقبوضہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کپیا ہے کہ ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ مظفر آباد(کے پی آئی)متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر نے  ریاسی جموں میں یاتریوں کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو بھارتی ایجنسیوں کی سازش قرار دیا ہے ۔متحدہ جہاد کونسل نے کہا ہے کہ نہتے یاتریوں پر حملے نے وندہامہ گاندربل اورچھٹی سنگھ پورہ حملوں کی یاد دلائی۔مجاہدین کشمیرکی تاریخ گواہ ہے کہ وہ کسی نہتے کو قتل کرنا جرم عظیم سمجھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن