ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے بنگلادیش ‘ سکاٹ لینڈ نے عمان کو ہرا دیا
نیویارک (نیٹ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔نیویارک میں جنوبی افریقی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 113رنز بناسکی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر نے 26 اور کوئنٹن ڈی کک نے 18 رنز بنائے۔بنگلادیش کے تنظیم حسن نے 18رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔114 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 109رنز بناسکی۔سکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔سکاٹ لینڈ نے 150 رنز کا ہدف 13.1 اوورز میں حاصل کر کے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں کھیلے جانے والے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔عمان کے اوپنر پریٹک اوتھاولی سے سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ا?یان خان نے 41 رنز بنائے۔ عاقب الیاس نے 16، مہران خان 13 اور نسیم خوشی نے 10 رنز بنائے۔میگا ایونٹ کے گروپ بی میں سکاٹ لینڈ 3 میچوں میں 5 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کی ٹیم ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں۔