ہتک عزت کے نئے قانون سے انصاف کا خون ہوگا:امیر شجاع الدین شجاع
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پنجاب میں ہتک عزت کے نئے قانوں سے عدل و انصاف کا خون ہوگا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اْنہوں نے کہا پنجاب میں ہتک عزت کے اس نئے قانون میں ذاتی اور عوامی نقصان جیسی مبہم اصطلاحات کی آڑ لے کر حکومت اور متقدر حلقوں پر جائز تنقید کا بھی راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قانون کا از سرنو جائزہ لیا جائے۔