• news

الخدمت فاؤنڈیشن کی فلسطینیوں کیلئے قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کی تیاریاںمکمل 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب صدروچیئرمین کمیونٹی سروسزالخدمت فاونڈیشن پاکستان ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اورالخدمت غزہ کے فلسطینی متاثرین  و مستحقین کیلئے پاکستان میں 6ہزار بڑے اور 4ہزارچھوٹے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے جس سے20لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔،غزہ متاثرین کیلئے قربانی کے بعد بین الاقوامی معیارکے مطابق ہاف کک ٹن پیکس میں گوشت غزہ کیلئے بھیجاجائے گا جودوسال تک قابل استعمال رہے گا۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ہیڈآفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میںذکر اللہ مجاہد، نیشنل ڈائریکٹر مواخات پروگرام میاں بابر حمید، سی ای او خبیب بلال اور سینئر منیجر میڈیا ریلشنز شعیب ہاشمی نے شرکت کی۔   ذکراللہ مجاہدنے کہاکہ غزہ   شدیدغذائی قلت کا شکارہے ‘پاکستان میں بھی  بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جنہیں سال میں صرف عید الاضحیٰ   پر ہی گوشت کھانا نصیب ہوتا ہے ۔ الخدمت فائونڈیشن امسال بھی ایسے طبقات ومستحقین تک گوشت پہنچارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن