• news

سرکاری ہسپتالوں میں علاج  کے معیار پر  سمجھوتہ نہیں کرینگے:صوبائی وزراء

لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزراء  صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہیلتھ ایڈوائزری کا تیسرا اجلاس ہوا۔ نظام صحت میں بہتری کیلئے ماہرین کی تجاویز اور آراء  کا جائزہ لیاگیا۔    خواجہ سلمان رفیق نے   کہا سرکاری ہسپتالوں میں علاجکے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ خواجہ عمران نذیر نے  کہا ہم نظام صحت کی بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر عروج فاطمہ گیلانی، سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ، راجہ منصور احمد ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز جبکہمشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، پروفیسر فرقد عالمگیر ودیگر نے بذریعہ وڈیو لنک  شرکت کی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن اوریونیورسٹی آف لاہور میں زیرتعمیرہسپتال کا بھی دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف، ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز، عمارہ اویس،    پروفیسر عظمی و دیگر موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جناح ہسپتال، میؤ ہسپتال، گنگارام ہسپتال، وزیر آباد اور فیصل آباد میں کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھائی جا رہی ہے۔ انہوںنے انسانیت کی خدمت کیلئے پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن