• news

معاشرے کی موجودہ صورتحال کی وجہ دین سے دوری ہے:عبدالعزیز عابد

لاہور (خصوصی نامہ نگار )معاشرے کی موجودہ صورتحال کی وجہ دین سے  دوری ہے ۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والی مملکت کی بقاء  بھی اسی پر قائم رہنے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع لاہور غربی عبدالعزیز عابد نے سید مودودی انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ پی پی 168 کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جب بھی کسی قوم نے قرآن مجید اور حدیث نبوی سے رشتہ توڑا وہ تباہ و برباد ہو گئی۔آج قرآن ہمارے گھروں میں موجود ہے مگر کبھی کھلتا اور پڑھا نہیں جاتا۔ ایسے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھر گھر جا کر قرآن وسنت کی دعوت کو عام کریں۔  دین سے لاتعلق حکمران لا کر ہم نے یہ تجربے کر کے دیکھ لیے ہیں،آج غزہ کے ہر گھر میں خون ہے۔   اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام پسند افراد کو لایا جائے۔ جماعت اسلامی اس کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ان کا ساتھ دیں۔ تربیتی اجتماع سے ڈاکٹر اختر حسین عزمی ، مولانا معروف ، خواجہ وسیم اور زاہد چشتی نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن