سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز مندا‘سرمایہ کاروں کے 49ارب ڈوب گئے
کراچی ( کامرس رپورٹر ) بجٹ خدشات نے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کو مندی سے دوچار کر دیا۔ سرمایہ کاروں کو 49ارب روپے سے زائد کاخسارہ برداشت کرنا پڑا ‘55.52فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔گزشتہ روز آغازمیں انڈیکس 73900 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا بعد ازاں فروخت کے دبائو نے تیزی کومندی میں بدل دیا۔گزشتہ روزکے ایس ای100انڈیکس 501.46پوائنٹس کمیکے بعد73252.56پوائنٹس پر بند ہوا۔