پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کو ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔ قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔