مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار
لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ کے علاقے کر ول پنڈ جنگل میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ڈاکوؤں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ڈاکوؤں کی شناخت عثمان اور بشارت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل، اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان قبضہ میں لے لیا ہے۔