ٹریفک حادثہ میں طالب علم جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)گڑھی شاہو کے علا قے علامہ اقبال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا یے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا طالب علم چلتی بس سے اترتے ہوئے اسی بس کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ پولیس نے نعش پو سٹما ر ٹم کیلئے بجھو ا کر تفتیش شر وع کر دی ہے۔