کھلاڑیوںکوملک کا کوئی خیال نہیں قومی ٹیم کی کارکردگی پر باسط علی آبدیدہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق کہا کہ بھارت میچ نہیں جیتا بلکہ پاکستان میچ ہارا ہے۔ مداحوں کو سوگ میں نہیں ہونا چاہیے، یہ ٹیم ہے ہی ایسی ہے، پچیس پچیس ڈالرز میں یہ لوگ ڈنرز پر جاکر ملک و قوم کا نام بدنام کرتے ہیں۔ باسط علی بولے کہ شاداب خان کو بلے باز کے طور پر ٹیم میں رکھا ہوا ہے، صاف نظر آرہا ہے کہ ٹیم میں دوستی یاری چل رہی ہے۔