شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پربہادر 1969غازیوں کی خدمات کا اعتراف
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے پولیس فورس کے بہادر غازیوں کی خدمات کا اعتراف جاری ہے اور مارچ 2023سے شروع کئے گئے عزت افزائی کے اس پروگرام میں اب تک 1969جوانوں کو غازی قرار دیا جاچکا ہے۔ رواں برس کے پہلے 5 ماہ میں اب تک 196اہلکاروں کو غازی قرار دیا گیا۔ غازی قرار پانیوالے ان جوانوں نے کچہ آپریشن، پولیس مقابلوں، ریڈز اور لا اینڈ آرڈرسمیت دیگر ڈیوٹیوں کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کوئی میڈل، سر ٹیفکیٹ یا ایوارڈ ہمارے جانباز اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔پولیس فورس کی ویلفیئر پر رواں سال ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر چکے ہیں۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر، ایس پی سول لائنز لاہور، ایس پی ٹریفک صدر لاہور، اے آئی جی انسپکشن نے بھی غازی اہلکاروں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔