• news

بھارت سے شکست،قومی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کا نیویارک کی پچ کا دفاع 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے نیو یارک کے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پچ کا دفاع کیا۔نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے تمام پانچوں میچز لو سکورنگ رہے جہاں پر ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ڈراپ ان پچ لگائی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے زمبابوے کے سابق انٹرنیشنل اور انگلینڈ کے سابق ٹیم ڈائریکٹر اینڈی فلاور نے غیر متوقع باؤنس کی وجہ سے اسے خطرناک قرار دیتے ہوئے آئرلینڈ کیخلاف بھارت کی جیت کے بعد پچ پر تنقید کی تھی۔ گزشتہ روز ہونیوالے میچ میں بھی رنز بنانا مشکل تھے تاہم کچھ گیندیں ہی توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں۔ اس حوالے سے گیری کرسٹن نے کہا کہ اس نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ میرا خیال ہے کہ یہ خطرناک نہیں ہے، میرا مطلب ہے کہ کچھ گیندیں توقع سے زیادہ اوپر آئیں، زیادہ نہیں۔گیری کرسٹن نے کہا کہ دونوں سائیڈز کے لیے اسکور کرنا مشکل تھا اور آؤٹ فیلڈ بھی کافی سست تھی، اس لیے بڑا ٹوٹل نہیں بننا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن