شیخوپورہ: نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر متاثرین کا احتجاج
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونیوالے 21سالہ نوجوان علی رضا کے قاتلوں کو پولیس گرفتار نہ کرسکی جس پر متاثرہ فیملی سراپا احتجاج بن گئی اور ڈی پی او شیخوپورہ کو داد رسی کیلئے تحریری درخواست دیدی جس میں مدعی مقدمہ اشفاق احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تھانہ فیکٹری ایریا ملزموں کے ساتھ مک مکا کرچکی اور انہیں گرفتار کرنے کو تیار نہیں، ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاکر ہمیں انصاف دلایا جائے۔ تو دوسری جانب ایس ایچ او نے دونوں پارٹیوں کو تھانہ میں طلب کیا اور مدعی پارٹی کے ایک بندے کو حوالات میں بند کر دیا اور کہا کہ سات اکاون کے تحت گرفتار کیا۔