• news

ننکانہ : معمولی رنجش پر ہمسایوں کے تشدد سے نوجوان قتل ‘ بھائی زخمی 

ننکانہ صاحب+ بچیکی (نامہ نگاران) معمولی رنجش پر ہمسایوں نے تشدد کر کے 22 سالہ نوجوان کو قتل اور دوسرے بھائی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں پرندہ شریف کے رہائشی عامر حسین نے عثمان قصاب ‘ سجاد اور زبیر کو پلات میںبیٹھانے سے منع کیا جس کی رنجش پر زبیر وغیرہ نے اپنی بہن کے گھر جاتے ہوئے عامر حسین کو گالی گلوچ کرنا شروع کردی اور تشدد کر کے شدید زخمی کردیا اور اسکے بھائی تصور حسین کو بھی زخمی کردیاعامر حسین کو تشویشناک حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور لے جایا جا رہا تھا جو راستے زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑگیا پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقدمہ درج ر کے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن