ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور آج ننکانہ میں کھلی کچہری لگائیں گے
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی وزیر احمد خان ورک آج 11 جون بروز منگل بوقت 30:12بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائیں گے اور عوام کی شکایات سنیں گے ننکانہ صاحب کے کسی بھی محکمے کے افسر و اہلکار کی جانب سے کی جانے زیادتی اور رشوت خوری کے ازالہ کے لیے شہری درخواست و دیگر کوائف کے ہمراہ کھلی کچہری میں تشریف لائیں۔