• news

فرائض منصبی امانت سمجھ کر ادا کرنیوالا اتہائی خوش قسمت انسان ہے:مظہر فرید علی 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) انتہائی خوش قسمت ہے وہ انسان جو اللہ کی رحمتوں،برکتوں،سعادتوں اور والدین کی دعاؤں سے اپنے ذمہ فرائض منصبی کو امانت سمجھ کر ادا کرتے ہیں اور رزق حلال پر تکیہ کرتے ہیں۔مخلوق خدا کی خدمات خلوص نیت‘ فرض شناسی ‘ ایمانداری سے سر انجام دے کے عہدہ سے سبکدوش ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور مظہر فرید علی نے اپنی کورٹ کے سینئر ریڈر حاجی محمد سلیم کی مدت ملازمت مکمل کرنے پر ان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حاجی محمد سلیم کی فرائض سے لگن محنت بھرپور comitment کو سراہا انکی کام میں مہارت اور سائلوں وکلاء سے ڈیلنگ کو مثالی قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر دیگر ججز اور عدالتی سٹاف جس میں رانا ثاقب سلیم ‘ رانا زید اسلم ‘ معظم علی ‘ محمد شاہد و دیگر اہلکاروں نے گلدستے پیش کئے۔

ای پیپر-دی نیشن