نارنگ منڈی میں ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں‘ شہریوں کا احتجاج
نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت)ایل پی جی میں واضح کمی کے باوجود ایل پی جی مافیانے قیمتیں کم نہ کیں 250 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے ۔ شہری سراپااحتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں واضح کمی کر دی گئی ہے لیکن نارنگ منڈی میں ایل پی جی مافیا آج بھی 250 روپے فی کلو تک فروخت کر رہا ہے حکومت کی طرف سے ری فلنگ پر سخت پابندی عائد ہے مگر نارنگ ونواح میں پابندی کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور نارنگ منڈی میں گھریلوگیس سلنڈر اور ٹویوٹا وینز میں ری فلنگ کاعمل جاری ہے جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اور سرکاری ناخ نامے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔