• news

بیگم کوٹ:جوتوںکی فیکٹری میں آتشزدگی‘ ایک مزدور ہلاک ‘ مالک سمیت19جھلس کرزخمی  

فیروزوالہ+لاہور( نامہ نگار) بیگم کوٹ شاہدرہ میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آتشزدگی کے باعث ایک مزدور ہلاک اورفیکٹری مالک سمیت 19مزدورجھلس کرزخمی ہو گئے جب کہ مزدوروں کی متعدد موٹر سائیکلیں بھی جل گئی۔زخمی ہونے والوں میں عبدالرحمن ،اسد، عمر، عرفان، شان، شعیب ،عثمان، بابر ، ارشد عباس شہزاد وغیرہ شامل ہیں ریسکیو کی6 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ نہ معلوم ہوسکی۔

ای پیپر-دی نیشن