• news

مانانوالہ: جائیداد کے تنازعہ  پر سابق انسپکٹر بھائیوں کے ہاتھوں قتل 

شیخوپورہ+ حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مانانوالہ کے نواحی گائوں کھمبیانوالہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق انسپکٹر پولیس رانا مشتاق  کا اپنے بھائیوں رمضا ن، اشفاق، شاکر وغیرہ سے جائیداد کا تنازعہ تھا۔ گذشتہ  صبح ملزموں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ رانا مشتاق احمد نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے بھائیوں اور بھتیجوں کے خلاف تھانہ مانانوالہ میں مقدمات  درج کرا رکھے تھے۔ مقتول چند ماہ قبل ہی محکمہ پولیس سے بطور انسپکٹر ریٹائر ہوئے اور وہ شیخوپورہ، ننکانہ، قصور، بہاولنگر سمیت دیگر علاقوں میں بطور انسپکٹر ایس ایچ او ڈیوٹی تعینات رہے، تھانہ مانانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن