• news

ٹی20ورلڈ کپ ‘پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ کینیڈا کا 107 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 20 کے مجموعی سکور پر نیونیت دہلیوال 4 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ پرگت سنگھ 2 رنز بناکرچلتے بنے ۔ تیسری وکٹ 43 رنز پر گری جب نیکولس کیرٹون ایک رن پر رن آئوٹ ہوئے۔چوتھی اور پانچویں وکٹ 54 رنز پر ہی گرگئیں۔ارون جانسن 52 بناکر پر کلین بولڈ ہوئے۔87 کے مجموعے پر کپتان سعد بن ظفر 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔کینیڈا کی ٹیم 7وکٹوں پر 106 رنز بناسکی۔محمد عامر ‘حاث رئوف نے دو دو‘شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان نے ہدف 17.3اوورز میں 3وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کاآغاز کیا ۔ صائم ایوب بارہ گیندںپر چھ رنز بناسکے ۔ دوسری وکٹ 83رنز پر گری کپتان بابر اعظم 33گیندوں پر 33رنز بناکر چلتے بنے ۔ فخر زمان چار نز کے مہمان ثابت ہوئے ۔ محمد رضوان 53اور عثمان خان رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ڈلون ہیلیگر نے دو جیرمی گورڈن نے ایک وکٹ حاصؒ کی ۔ محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ گروپ اے میں بھارت چار پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ دو میچ باقی ہیں ۔ امریکہ کے چار پوائنٹس جبکہ دو بھارت آئرلینڈ کیخلاف میچ باقی ہیں ۔ پاکستان کے تین میچوں میں دو پوائنٹس جبکہ آئرلینڈ کیخلاف میچ باقی ہے ۔ امریکہ کا رن ریٹ0.626جبکہ پاکستان کا 0.191ہے ۔ پاکستان کی سپر ایٹ مرحلہ میں رسائی کیلئے اگر مگر کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان سولہ جون کو آئرلینڈ کیخلاف مد مقابل ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن