سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا فائر وال کی تنصیب کافیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے سوشل میڈیا کنٹرول کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آمادہ کرلیا ہے۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کافیصلہ کرلیا گیا ، اس سلسلے میں حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر7 تک دیکھا جاسکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا اور فائر وال ایپ کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔ذرائع نے کہا کہ فائر وال پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرسکیگی ساتھ ہی پروپیگنڈہ پوائنٹس،آئی ڈیزکوبلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔ذرائع نے مزید بتایا انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پرفائر وال نصب ہوگی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی اور باقی قیمت انٹرنیت سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں اداکریں گی۔ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں غیرقانونی مواد روکنے کی پابند ہیں، کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق ایسے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کی پابند ہیں۔وزارت آئی ٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔