• news

ریلوے کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گی۔ کرایوں میں رعایت عید کے تین دنوں کے لیے میسر ہو گی۔ رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہو گا جبکہ عید سپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن