سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا چیئرمین منتخب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے فائنانس کا اجلاس میں پی پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو کمیٹی برائے فائنانس کے چیئرمین منتخب کر لیا گیا، پی ٹی آئی نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ،سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین کمیٹی کے عہدے کیلئے نامزد کیا ، شیری رحمان نے کہا کہ میں اپوزیشن کو کہتی ہوں کہ اپنے کمیٹی سے احتجاج کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، ایسا کوئی قانون نہیں کہ کون سی کمیٹی کس کے پاس ہونی چاہئے،اپوزیشن ڈکٹیشن نا دے،اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ٹریژری بنچ کا سینیٹر احتساب نہیں کر سکتا، ٹریژری بنچ کے سینیٹر پہلے بھی فائناس کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، یہ ایک اہم اور حساس کمیٹی ہے جس میں اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔