پاکستان عالمی سطح پر ابھر رہا ہے، ملک میں سرمایہ کاری کریں:مسعو دخان
نیویارک(این این آئی)امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ابھر رہا ہے اور ہمارا ملک عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کر ے گا،منفیت کا پرچار کر نے والوں پر دھیان نہ دیں۔ اپنے مادرِ وطن پر مکمل یقین رکھیں،ہمارے سامنے روشن مستقبل ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔سفیرپاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار نیو یارک میں منعقدہ اوپن گلوبل کی تقریب کے دوران کیا۔ تقریب 7-9 جون کو منعقد ہوا۔ اوپن گلوبل کی چوتھ بڑے تقریب میں پاکستانی نڑاد امریکی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری شخصیات، ایگزیکٹوز اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اوپن گلوبل کے صدر اور ممتاز کاروباری شخصیت ابوبکر نے شرکاء کو اپنے دورِ صدارت میں اوپن کے سفر سے متعلق آگاہ کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بریف کیا۔ اوپن نیو یارک کے صدر طارق خان اور اوپن شکاگو کے صدر عامر چالیسا نے بھی اظہار خیال کیا۔ اوپن گلوبل جسے پاکستانی تاجروں کی تنظیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو دنیا کے معروف کاروباری نیٹ ورک اور پاکستانی نڑاد افراد کے لیے پاور ہاؤس کے طور پر کام کرتی ہے۔ 1998 میں بوسٹن میں قائم ہونے والی اس تنظیم نے عالمی تشخص حاصل کر لیا ہے اور چار براعظموں میں اس کے 17 ابواب مختلف شہروں، بشمول بوسٹن، نیویارک، سلیکون ویلی، واشنگٹن ڈی سی، ہیوسٹن، ڈیلاس، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لندن۔، اور ٹورانٹو میں کام کر رہے ہیں۔ سفیر پاکستان نے تقریب میں اوپن کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔گذشتہ برسوں میں اوپن کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ اوپن ایک برانڈ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اوپن جیسی تنظیم کو پاکستان پر یقین ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سب کو پاکستان پر یقین ہے۔ سفیر نے پاکستانی امریکیوں کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک ’’کنیکٹیو ٹشو‘‘سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمام روابط ناکام ہو جاتے ہیں تو پاکستانی نڑاد امریکی اس تعلقات کو ایک ساتھ برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے اہم مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔پاک امریکی تعلقات کی مثبت پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر مسعو د خان نے اسے ایک ’’مثبت بینڈ وڈتھ‘‘سے تشبیہ دی جو مشکل دور سے گزر چکی ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مشکلات سے گزرے ہیں، اب اقتصادی شراکت داری قائم کرنے کا اچھا وقت اور موقع ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ان باتوں کو غلط ثابت کیا ہے جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد دو طرفہ تعلقات کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔