طیبہ راجہ سمیت متعدد پی ٹی آئی ارکان کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی جیل ٹرائل کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی۔ طیبہ راجہ سمیت دیگر برضمانت غیر حاضر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ گرفتار رہنماؤں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام برضمانت ملزموں کو جیل ٹرائل کیلئے جیل میں طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر ملزموں میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔خدیجہ شاہ حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، ضمانت منظور ہونے کے بعد پیش نہ ہونے والے ملزموں پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، پراسیکیوشن نے ملزموں کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔