• news

سونا تولہ 1900 روپے، انٹر بنک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا  

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 25پیسے کے اضافے سے 278.55 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 18پیسے بڑھ کر 280.33روپے پرپہنچ گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق  کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1900روپے مہنگا ہوکر 2لاکھ41ہزار 300روپے پر پہنچ گیا اور دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے بڑھ کر 2لاکھ 6ہزار 876روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن