لاڑکانہ: بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کاٹ دی گئی ہے: حکام
لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ میں سیپکو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کاٹ دی۔سیپکو ذرائع نے اس حوالے سے بتایاکہ یونیورسٹی اور ذیلی اداروں پر 7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔بجلی منقطع ہونے کے باعث یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز اورہسپتال میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔