• news

امریکی صدر کا بیٹا ہنٹر بائیڈن غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف غیر قانونی اسحلہ رکھنے کے کیس میں ولنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دیا۔ ہنٹر بائیڈن پر نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے سے متعلق غلط بیان کے تین الزامات تھے۔ عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کیلئے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ہنٹر بائیڈن کے مقدمے میں درج تین الزامات پر پندرہ برس قید ہو سکتی ہے۔ امریکہ میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکہ کے صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ردعمل میں کہا ہے کہ مقدمے کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا۔ ہنٹر بائیڈن فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن