نواز شریف نے ملکی سیاست میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ محسن پاکستان میاں محمد نوازشریف نے ملکی سیاست میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے۔ میاں محمد نوا ز شریف کی رہنمائی میں پنجاب حکومت ان کے ویژن کی تکمیل یقینی بنا نے کیلئے عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت مہنگائی سے نجات اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے، عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ نواز لیگ کی جاری جدوجہد ہی سے عوام کی فلاح و بہبود ممکن ہو گی۔