شورکوٹ سے لاہور جانے والی راوی ایکسپریس کا انجن فیل‘ واربرٹن سٹیشن پر رک گئی‘ مسافر پریشان
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) شورکوٹ سے لاہور جانے والی راوی ایکسپریس ٹرین کا انجن واربرٹن ریلوے سٹیشن پر پہنچ کر فیل ہو گیا اور ٹرین واربرٹن سٹیشن پہنچ کر رک گئی۔ کئی گھنٹوں سے سخت گرمی میں بچے، بزرگ اور خواتین مسافر پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شور کوٹ سے لاہور جانے والی ریل گاڑی انجن فیل ہونے کے باعث واربرٹن سٹیشن پر پہنچ کر رک گئی۔ سخت گرمی اور حبس میں ٹرین میں موجود مسافر بچے، بزرگ اور خواتین کئی گھنٹوں تک شدید پریشان رہے۔ ریلوے حکام مسافروں کو تسلی دیتے رہے کہ متبادل انجن لاہور سے روانہ ہو چکا ہے، جس کے بعد خراب انجن ہٹا کر اسے لگا دیا جائے گا۔