• news

سابق بیوروکریٹ سلمان فاروقی کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ڈئیر مسٹر جناح کی تقریب رونمائی 

لاہور(کلچرل رپورٹر) سابق بیوروکریٹ سلمان فاروقی کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ڈئیر مسٹر جناح کی تقریب رونمائی کا انعقاد الحمرا ہال میں کیا گیا جس میں سینئر دانشوروں، سابق بیوروکریٹس، میڈیا، تعلیم، لٹریچر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں مجیب الرحمٰن شامی، امینہ سید، بابر علی، کامران لاشاری، رضی احمد، اعجاز نبی، شکیل درانی و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ کتاب ڈئیر مسٹر جناح کے عنوانات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اسے نا صرف تمام لائبریریوں کا لازمی حصہ بنایا جائے بلکہ سول سروسز کے طلباء  کیلئے بھی مسودے کا مطالعہ لازم قرار دے کر نصاب میں شامل کیا جائے۔ امینہ سید نے کہا کہ سلمان فاروقی  نے 6 وزرائے اعظم، 3 گورنرز اور 2 صدور کے ساتھ کام کیا اور ایمانداری اور ڈیلیوری کو ملحوظ خاطر رکھا۔ شکیل درانی کا کہنا تھا کہ سلمان فاروقی  صرف پاکستان کیلئے سوچتے تھے۔ مصنف نے اپنے دور میں ٹیلی انقلاب برپا کیا ۔ مجیب الرحمٰن شامی نے  کہا کہ یہ یادداشتیں پاکستان پر گزرنے والے مصائب کی یاد دلاتی اور ہمارے عزم کو توانا کرتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن