• news

 پیر مفتی محمد عابد جلالی  بہترین مدرس تھیٗ خدمت یاد رکھی جائیں گی:اشرف جلالی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک فکر رضا پاکستان اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز العابد اہل سنت جیا بگا شریف لاہور میں حضرت پیر مفتی محمد عابد جلالی قدس سرہٗ العزیز کے چوتھے سالانہ عرس مقدس اور جامعہ حیدریہ رضویہ کے جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا۔ عرس کے اجتماع سے ڈاکٹر میاں محمد صغیر احمد نقشبندی، مفتی محمد مختار علی رضوی، علامہ محمد رضاء المصطفیٰ رازی، علامہ محمد عمر فاروق جلالی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، صاحبزادہ محمد کعب الاسلام جلالی و دیگر نے خطاب کیا۔ عرس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا  قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دینا پورے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہو گا۔ انہوںنے کہا مفتی محمد عابد جلالی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  آپ ایک بہترین مدرس تھے۔ عرس مقدس کی تقریب میں مفتی محمد ارشاد احمد جلالی، مفتی محمد شاہد عمران جلالی، صاحبزادہ محمد وہب الاسلام جلالی، علامہ محمد ریاست علی رومی جلالی ودیگر علماء و عوام نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن