• news

لاہور چیمبر آف کامرس کیساتھ  تعاون پرچینی قونصل جنرل کے شکرگزار  :کاشف انور

لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے چینی قونصلیٹ کے تعاون پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا  ۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کو چینی قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان میں  سب سے پہلے فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو دونوں اداروں کے مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔وہ لاہور چیمبر میں چینی زبان کے کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین   مہمان خصوصی تھے جبکہ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری ودیگر نے  شرکت کی۔اس موقع پرقونصل جنرل  ژاؤ شیرین اور صدر  کاشف انور نے لاہور چیمبر میں  تزائین و آرائش شدہ جناح آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا۔کاشف انور نے  کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے بعد توقع ہے  پاکستان میں مزید چینی سرمایہ کاری آئے گی۔ ژاؤ شیرین نے لاہور میں بطور قونصل جنرل  3سال کے دوران لاہور چیمبر اور چینی قونصل خانے کے درمیان اچھے ورکنگ ریلیشن شپ کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن