محمد شفیق ملک پاکستان بزنس فورم لاہورکے نائب صدر نامزد
لاہور(کامرس رپورٹر ) محمد اعجاز تنویر صدر پاکستان بزنس فورم لاہور نے ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے حفیظ سنٹر کے سینئر بزنس مین محمد شفیق ملک کو پاکستان بزنس فورم لاہور کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا ہے ۔ محمد شفیق جماعت اسلامی کے نائب امیر ضلع لاہور ،پولیٹیکل افیئر، ناظم تربیت و دعوت اور لاہور شوریٰ کے رکن بھی ہیں ۔ میاں ظہور احمد وٹو ، رانا ارشاد علی ،ڈاکٹر محمد آصف چودھری ،عبدالصمد بٹ نے مبارکباد دیتے کہا ملک محمد شفیق کی نامزدگی سے لاہور بزنس فورم کی ترقی کا باعث بنے گی ۔