• news

 سٹی ٹریفک پولیس لاہور ‘10روز میں ڈیڑھ لاکھ چالان کئے 

لاہور( نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس پنجاب نے 10 روزہ چالان کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔لائن لین کی پابندی نہ کرنے پر 80 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے 44  ہزار سے زائد چلان کیے۔ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کے 26 ہزار سے زائد چالان کیے۔3 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس نے چالان ٹکٹ جاری کیے۔ کم عمر ڈرائیورز کو ٹریفک پولیس نے 13 ہزار 200 سو سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے۔ 1900 ہزار  سے زائد اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے چالان ہوئے۔ سب سے زیادہ چالان سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 1 لاکھ 50 ہزار چالان کیے۔گوجرانوالہ 2300‘ فیصل آباد28458 , راولپنڈی 27184 اور ملتان نے 11700 سے زائد شہریوں کو چالان کیے۔ سیالکوٹ7500‘ اٹک 9500‘ نارووال7300 ‘بہاولپور 10,000 سے زائد شہریوں کو قانون کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری کیئے گئے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی اور احترام سب پر لازم ہے۔ صوبہ بھر میں قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف رواں ماہ مزید سختی کی جائیگی۔ چالان کا مقصد جرمانے کرنا نہیں آپ کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن