قصور:گھریلو ناچاقی پر 60 سالہ شخص کا اقدام خودکشی
قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں تھہ شیخم میں ادھیڑ عمر شخص کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔60سالہ غلام حسین نے ز گھریلو ناچاقی پر گھرمیں پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔پولیس تھانہ تھہ شیخم مصروف کارروائی ہے۔