حکومت کی نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت کی بجٹ میں نان فائلرکے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دے دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاورڈویژن سے تفصیلات مانگ رہے ہیں کس گھر میں بجلی میٹر کس کے نام ہے، کچھ کیسز میں گھر کسی اور کے نام اور بجلی میٹر کسی اور کے نام ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25ء کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔