• news

تنخواہ میں ساڑھے 12  سے 25 ہزار تک اضافہ ہو گا 

اسلام آباد (صلاح الدین خان) بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20سے 25 فیصد اضافے سے رننگ بیسک کے حساب سے  اوسطا ساڑھے بارہ ہزار سے پچیس ہزار روپے تک اضافہ ہو گا۔ پی پی ایس، ون سکیل کی کم سے کم  بیسک پے 1350 روپے اور زیادہ سے زیادہ بیسک پے2650 روپے ہے۔ اسی طرح گریڈ 17سے گریڈ 22  تک کی رننگ بیسک پے کے مطابق 20 فیصد کے حساب  سے اضافہ کیا جائے گا۔ رننگ بیسک پے کی 30 سٹیجز ہیں جو جس سٹیج پر ہو گا تنخواہ میں اضافہ اسی حساب سے ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن