• news

جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں فوری طور پر مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ مستقل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن