• news

گاڑیوں پر انجن کی طاقت کی بجائے ٹیکس قیمت کے حساب سے لاگو ہو گا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گاڑیوں پر ٹیکس کو انجن کی طاقت کی بجائے گاڑی کی ویلیو سے بدل دیا گیا ہے۔ ٹیکس کی شرحیں  یہ ہوں گی، 850 سی سی تک ویلیو کے 0.5 فیصد کے مساوی، 851  سی سی سے ایک ہزار  سی سی تک ویلیو کے ایک فیصد کے مساوی، ایک  ہزار سی سی سے 1300 سی سی تک گاڑی کی ویلیو کے 5۔1 فیصد کے مساوی، 1301 سی سی سے 1600 سی سی تک ویلیو کے دو فیصد کے مساوی، 1601 سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑی کی ویلیو کے تین فیصد کے مساوی ٹیکس لیا جائے گا۔ 3 ہزار سی سی سے زیادہ طاقت کی گاڑیوں پر ویلیو کے 12 فیصد کے مساوی ٹیکس لگے گا۔

ای پیپر-دی نیشن