• news

   وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں کا ہیلتھ انشورنش پروگرام بحال 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ‘وقائع نگار)وفاقی حکومت نے وزیر اعظم میاں شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر آئندہ سال کے بجٹ میں صحافیوں کی ہیلتھ انشورنش کے پروگرام بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جان و صحت کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے وفاقی بجٹ 25۔2024ء میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کی بحالی کے اعلان پر صحافتی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جمہوریت کی مضبوطی میں ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے‘ سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن