آئندہ مالی سال کا سندھ بجٹ کل پیش کیا جائے گا
کراچی (این این آئی) آئندہ مالی سال 2024-25 کا سندھ بجٹ کل(جمعہ )14 جون 2024 کے روز پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے 23کھرب سے زائد کا ہوگا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 430 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز شامل ہے اس کے علاوہ ضلعی ترقیاتی پروگرام ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، 30ارب روپے سے زائد کی ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ کم سے کم اجرت 35 ہزار مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں 50 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں 200 گھروں کو سولر سسٹم دینے کی بھی تجویزہے۔